وزیر داخلہ کی استنبول میں ترک ہم منصب سے ملاقات، امیگریشن مافیا کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استنبول میں ترک وزیر داخلہ مصطفیٰ چفچے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے غیر قانونی امیگریشن مافیا کے خلاف پاکستان میں کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستانی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سے ترکیہ کی جانب غیر قانونی امیگریشن کی شرح 70 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہشت گردی، منشیات اور منظم جرائم کے سدِباب کے لیے تعاون بڑھانے کا معاہدہ بھی ہوا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے معاہدے پر دستخط کیے، دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں