سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیار ی

سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیار ی

وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع کردیا گیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیار ی ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری مذہبی امور کی زیر صدارت وزارت خزانہ، مرکزی قومی بچت کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج سیونگ پلان میں ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ رقم جمع کرا سکیں گے، پلان میں بچت کی مدت کے انتخاب اور فیملی ٹرانسفر کی سہولت بھی شامل ہوگی۔

ترجمان کے مطابق حج سیونگ پلان کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں