جماعت اسلامی صرف پریس کانفرنسوں کی سیاست کر رہی ہے، شرجیل میمن

جماعت اسلامی صرف پریس کانفرنسوں کی سیاست کر رہی ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف پریس کانفرنسوں کی سیاست کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کے بیان پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ غریب کی مدد کرنا ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے، بی آئی ایس پی دنیا کا بہترین پروگرام ہے، جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کی امداد کو بھیک کہنا غریب دشمن سوچ کا مظہر ہے، خواتین اور ضرورت مند خاندانوں کی تضحیک شرمناک بات ہے۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام اگر پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے تو آج میئر ایک جیالا نہ ہوتا، حافظ نعیم سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے غریبوں کے حق کو متنازع نہ بنائیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریبوں کی مدد پر طعنے دینے سے غربت ختم نہیں ہوتی، جماعت اسلامی غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے بجائے عوام کی خدمت کا کارنامہ بتائے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی صرف پریس کانفرنسوں کی سیاست کر رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں