جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک

جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) افریقی ملک جبوتی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 139افراد ہلاک ہوگئے۔ کشتی میں 305افراد سوار تھے، 15 بچے بھی جان سے گئے، 84افراد تاحال لاپتا، 82 ایتھوپیائی شہریوں کو بچا لیا گیا۔ تارکین وطن جبوتی سے یمن جا رہے تھے، اقوام متحدہ نے خطرناک ترین سمندری سانحات میں سے ایک قرار دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے بتایا یہ سانحہ افریقہ کے علاقے ہارن آف افریقہ سے جزیرہ نما عرب تک تارکین وطن کی نقل مکانی کے مشرقی راستے پر پیش آنے والے ہلاکت خیز حادثات میں سے ایک ہے۔ اس راستے سے ہر سال لاکھوں افراد، خصوصاً ایتھوپیا اور صومالیہ کے شہری، خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے افراد تنازعات، قدرتی آفات اور معاشی مشکلات کے باعث نقل مکانی کرتے ہیں، جبکہ انسانی اسمگلر انہیں گنجائش سے زیادہ بھری کشتیوں میں خطرناک سمندری سفر پر لے جاتے ہیں۔ ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق 2025میں اس راستے پر 900 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے تھے، جبکہ اس سال سفر کرنے والوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ جبوتی کے حکام لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں