کے پی گورنر راج کےخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، کے پی گورنر راج کےخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ناسور ہے، دہشت گردی کے خلاف عوام کو تقسیم نہیں کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے ہٹ دھرمی دکھائی، کے پی میں اچانک ہی حکومتی مشینری تبدیل کی گئی، پاکستان کا مقدر جمہوریت ہے، وفاق تب مضبوط ہوگا جب صوبے مضبوط ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں