کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ اس کے بھائی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ 

پولیس کےمطابق گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ڈھائی سال کی بچی جاں بحق ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت سامنے آسکے گی۔ بچوں نے کیا کھایا اس حوالے سے والدین لاعلم ہیں۔ 

پولیس کےمطابق زہریلی چیز کھانے سے ڈھائی سالہ متوفیہ بچی کے بھائی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں