انڈس اسپتال کراچی میں 38 سالہ مریض میں ریبیز کی تصدیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈس اسپتال کراچی میں 38 سال کے مریض میں ریبیز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے نعمت اللّٰہ کو ڈھائی ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔

جناح اسپتال میں بھی ریبیز کا 12 سالہ مشتبہ مریض لایا گیا، لڑکے کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریض میں ریبیز کی علامات موجود ہیں، ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین کا ایک ڈوز دے دیا گیا ہے، 12 سالہ لڑکے کو دو ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں