فیلڈ مارشل عاصم منیر سے نئے سعودی سفیر کی ملاقات، مکہ دفاعی معاہدے اظہار اطمینان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے نئے سفیر راجح تامی البقمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دفاعی اشتراک، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹیجک کوآرڈینیشن مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور دوران باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو تقرری پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ نئے سفیر کی تقرری سے پاک سعودی دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں