جی ڈی پی گروتھ پر نظرثانی، 26-2025 کی شرح نمو 3.7 سے کم کرکے 3.65 فیصد کردی گئی

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ پر نظرثانی کردی گئی، مالی سال 26-2025 کی جی ڈی پی گروتھ 3.7 سے کم کر کے 3.65 فیصد کردی گئی ہے۔
سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق ملکی معیشت کے حجم میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ 26-2025 میں ملکی معیشت کا حجم 450 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا۔ اس سے قبل عبوری طور پر ملکی معیشت کا حجم 452 ارب 10 ارب ڈالر تھا۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نظرثانی شدہ اعداد و شمار میں فی کس سالانہ آمدن 5 ڈالر گر گئی ہے۔ 26-2025 میں فی کس سالانہ آمدن 1896 ڈالر رہی۔
اس سے قبل عبوری اعداد و شمار میں فی کس سالانہ آمدن کا تخمینہ 1901 ڈالر لگایا گیا تھا۔ مالی سال 26-2025 میں زرعی شعبے کی حتمی گروتھ 3.5 فیصد رہی۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق صنعتی شعبے کی گروتھ 3.51 فیصد کی عبوری گروتھ کے برعکس 3.34 فیصد رہی۔ خدمات کے شعبے کی ترقی 4.09 فیصد کی عبوری گروتھ کے مقابلے میں 3.81 فیصد رہی ہے۔
کمیٹی کے مطابق مالی سال 25-2024 کی شرح نمو پر نظرثانی کر کے 3.18 فیصد سے کم کر کے 3.11 فیصد کردیا گیا ہے۔




