جھل مگسی سے اغواء 1 شخص کی لاش برآمد، دوسرے کی تلاش جاری

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے 4 روز قبل اغواء ہونے والے 2 افراد میں سے 1 کی لاش مل گئی جبکہ دوسرے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی ذوالفقار پندرانی کے مطابق دونوں افراد کو 4 روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے گورگینہ سے اغواء کیے گئے 20 افراد کو بازیاب کروایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




