پنشن ملازم کا قانونی و آئینی حق ہے، خیرات نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی بچت مرکز میں تعینات افسر نوید اللّٰہ کو ریٹائرمنٹ پر پنشن اور دیگر مراعات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہ رخ ارجمند نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ اور متعلقہ حکام کو نوید اللّٰہ کی پنشن اور مراعات فوری جاری کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پنشن کوئی خیرات، رعایت یا عطیہ نہیں بلکہ ملازم کا قانونی اور آئینی حق ہے۔
وزارتِ خزانہ کا مؤقف تھا کہ ملازم کی کنٹریکٹ پر تعیناتی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نہیں ہوئی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق نوید اللّٰہ نے 28 مئی 1995ء کو وزارتِ خوراک میں گریڈنگ انسپکٹر کی حیثیت سے ملازمت شروع کی جبکہ 16 اگست 1997ء کو ان کی خدمات مستقل کر دی گئی تھیں۔
عدالت کے مطابق قومی بچت مرکز منتقل ہونے کے بعد ملازم کو 2012ء میں ریگولرائز اور 2015ء میں مستقل کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




