نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی، مسلح افواج کا خراجِ عقیدت
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی پر مسلح افواج نے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ و بحریہ اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کی جنگ میں بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا اور پیر کلیوا (Pir Kaleva) کی اہم دفاعی چوٹی کا بہادری سے دفاع کیا۔
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید شدید حملوں کے باوجود ثابت قدم رہے۔ ان کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
Load/Hide Comments




