کراچی، موبائل فونز لے کر بھاگنے والے ملزم کو چپلیں پڑ گئیں

اسکرین شارٹ
اسکرین شارٹ

کراچی میں فارم ہاؤس سے موبائل فون لے کر بھاگنے والے ملزم کو لڑکیوں کی چپلیں پڑ گئیں۔

عدالت میں پیشی پر لڑکیوں نے چپلوں سے ملزم کی دھلائی کردی، پولیس ملزم کو بچا کر ملیر کورٹ کی حوالات میں لے گئی۔

پولیس نے ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، جس سے 40 موبائل اور پستول برآمد کی گئی تھی۔

رواں ماہ گڈاپ ٹاؤن میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو ایک فارم ہاؤس میں بلایا گیا تھا۔

ملزم نے سیکیورٹی کے نام پر سب سے موبائل فون لے لیے تھے، کافی دیر انتظار کے بعد لڑکیوں کو پتہ چلا کہ ملزم موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں