خیبر پختونخوا میں کسی اور سیاسی جماعت کو نہیں بٹھایا جارہا، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری : فائل فوٹو
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری : فائل فوٹو 

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی اور سیاسی جماعت کو نہیں بٹھایا جا رہا، صوبے میں اختیارات میں کسی سیاسی جماعت کی شراکت نہیں۔

اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورنر کی سربراہی میں مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے، ہمارا مقصد، انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانا اور سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانا ہے، ایمرجنسی غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا مذاکرات کے ڈرافٹ میں یہ تجویز نہیں تھی کہ پہلے 5، پھر 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ ہوگی، یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب کے پی حکومت نے ہر قسم کے تعاون سے انکار کردیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں