بہاولپور: 2 افراد پمپ سے ہزاروں کا پیٹرول و ڈیزل ڈلوا کر فرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بہاولپور کے نواحی علاقے نور پور نورنگا میں رات گئے پیٹرول پمپ سے پیٹرول اور ڈیزل لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2 افراد گاڑی میں 11 ہزار روپے کا پیٹرول اور 2 کینز میں 54 ہزار روپے کا ڈیزل ڈلوا کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول لوٹنے کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو مل گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں