پشاور: 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

انسداد دہشتگردی عدالت پشاور میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ کیس کیلئے مقرر اسپیشل پراسیکیوٹر نعمان الحق کاکاخیل ڈی نوٹیفائی ہوچکے، ریڈیو پاکستان کیسز میں 9 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق پراسیکیوشن نے پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق چالان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، عرفان سلیم اور عامرخان کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان کے خلاف سی آر پی سی سیکیشن 204 کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں، کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں