کراچی: سائیٹ ایریا کمپنی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی ایک کمپنی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فارما کمپنی کے ویئر ہاؤس میں آگ لگی، جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا تھا کہ کرش پلانٹ ون اور ٹو ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، آگ پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں