کراچی: سعودی عرب سے آنے والے دو بھائی گرفتار، جعلی اطالوی ریزیڈنس پرمٹس برآمد

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب سے واپس آنے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف ائی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے جعلی اطالوی ریزیڈنس پرمٹس اور ایگزٹ اسٹیمپس برآمد ہوئے، کوسوو امیگریشن حکام نے بھی مشتبہ پرمٹس پر دونوں بھائیوں کو داخلے سے روک دیا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی 6 اکتوبر کو عمرہ ویزوں پر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، ملزمان کا کوسوو پہنچ کر پناہ کی درخواست دینے، اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔
ترجمان کے مطابق دونوں بھائیوں کو مزید تحقیقات کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالےکر دیا گیا۔
Load/Hide Comments




