سینیٹ میں قومی رحمة للعالمين و خاتم النبیینﷺ اتھارٹی ترمیمی بل منظور
سینیٹ نے قومی رحمة للعالمين و خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم اتھارٹی ترمیمی بل منظور کرلیا۔
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل، لائف انشورنس نیشنلائزیشن ترمیمی بل، محفوظ شدہ دستاویزی مواد ترمیمی بل اور سینٹرز آف ایکسیلنس ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں بات کرنے کا موقع دیا جائے۔
شہادت اعوان نے کہا کہ ایجنڈا مکمل کرکے بات کرنے کا موقع دیں گے۔
بلز منظوری کے بعد بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر سینیٹ میں اپوزیشن نے احتجاج کیا۔
Load/Hide Comments




