ایران سے عراق جانے کے منتظر پاکستانی زائرین کو نئی سفری ہدایات دیکھنے کا کہہ دیا گیا

ایران سے عراق جانے کے منتظر پاکستانی زائرین کو نئی سفری ہدایات دیکھنے کا کہہ دیا گیا

پاکستان نے ایران سے عراق جانے کے منتظر زائرین کو نئی سفری ہدایات ضرور دیکھنے کا کہہ دیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران سے زمینی راستے کے ذریعے عراق جانے کے واحد راستے الشیب بارڈر بند ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران اور عراق کے درمیان الشیب بارڈر 21 اکتوبر سے بند ہونے کی وجہ سے آمد و رفت معطل ہوچکی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی زائرین بغداد اور نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹس سےعراق جاسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں جبکہ زیارت گروپ آرگنائزر پاکستانی زائرین کو بارڈر بندش سے فوری آگاہ کریں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق الشیب بارڈر سے مسافر، گاڑیوں اور تجارتی سامان کی آمدورفت تاحکم ثانی بند رہے گی، بارڈر کی بندش کےباعث پاکستانی زائرین متبادل زمینی راستہ استعمال نہیں کرسکتے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں