کراچی کو جدید بنانے کیلئے ترقیاتی کام مربوط منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھیں گے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو جدید بنانے کیلئے ترقیاتی کام مربوط منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھیں گے، ڈبل ڈیکر بسز اور مزید ای وی بسز اگلے ماہ کراچی پہنچنے والی ہیں۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پورٹ قاسم سے موٹر وے تک لنک روڈ اور دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، قیوم آباد مجوزہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بھی اہم منصوبہ ہے، اس سے مرکزی شاہراہوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو وسعت دی جا رہی ہے، ڈبل ڈیکر بسز اور مزید ای وی بسز اگلے ماہ کراچی پہنچنے والی ہیں، بس کے نئے روٹس کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔
Load/Hide Comments




