علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں پڑا ہے: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ— فائل فوٹو
پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ— فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں پڑا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ایک بار پھر عدالت میں انصاف لینے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کہنے پر مجبور ہیں کہ یہ عمارتیں، یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگر یہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلوا سکتے تو ان کا کیا فائدہ ہے؟

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں؟ بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بے گناہ بھی مجرم ہیں، ہم عدالتوں میں اس لیے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات کے بغیر 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس ملک سے باہر ہیں، ان سے ہمارا رابطہ نہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں