کے پی میں انسدادٍ دہشتگردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب موجود نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف---فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف—فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب موجود نہیں۔

 برطانوی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتی ہیں، یہ آپریشنز پولیس، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ تعاون سے انجام دیتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی قیادت، تربیتی کیمپ اور حملوں کے لیے اڈے موجود ہیں، جبکہ دہشت گردی سے متعلق بعض مسائل کو اندرونی طور پر بھی حل کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام نے دہشت گردی کے باعث سب سے زیادہ مشکلات برداشت کی ہیں، پشتون اپنی روایات پر فخر کرنے والی قوم ہیں اور صوبے کے عوام امن و استحکام کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کے وہ حق دار بھی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انسدادِ دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب موجود نہیں، ہمارے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمتِ عملی موجود ہے، پاکستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کا خاتمہ حکمتِ عملی کاحصہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں