کسی بھی ایڈونچر سے اجتناب کیا جائے، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کے نام پیغام
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بغیر اجازت کسی بھی سیاسی جماعت کو شارع فیصل پر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے نام پیغام میں شرجیل میمن نے کہا کہ کسی بھی ایڈونچر سے اجتناب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جب بانی ایم کیو ایم کےاسکرو ٹھیک کرسکتی ہے تو ان کو بھی ٹھیک کردے گی، بغیر اجازت کسی بھی سیاسی جماعت کو شارع فیصل پر جلسے کی اجازت نہیں ملےگی۔
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے جلسہ کرنا ہے تو پُرامن طریقے سے اجازت لے کر کرے۔
انہوں نے سندھ کابینہ کے فیصلوں پر گفتگو میں ٹریفک نظام میں بہتری کےلیے الگ اتھارٹی بنانے اور کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے کمیٹی کے قیام کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ کابینہ نے گندم کی قیمت 5 ہزار سے کم کرکے 4500 فی من مقرر کردی ہے۔




