کراچی: بوٹ بیسن کے قریب گھر میں فائرنگ، باپ، بیٹا جاں بحق

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب شاہ رسول کالونی میں گھر میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی ضلع جنوبی کے مطابق باپ نے6، 7 سال کے بیٹے کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر اور اہلیہ کے درمیان مالی معاملات پر تنازع چل رہا تھا، شوہر مالی مشکلات کا شکار تھا، فائرنگ سے قبل بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد غصے میں ملزم نے پہلے بیٹے کو مارا اور پھر خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے وقت ملزم کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں