وہ تمام لوگ قابلِ مبارکباد ہیں جنہوں نے ٹرمپ کا مقابلہ کیا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ تمام لوگ مبارکباد کے قابل ہیں جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کیا۔

ادارہ نورِ حق، کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی لابی کو شکست ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 90 ہزار فلسطینی شہید کیے، فلسطینیوں کی استقامت نے بتایا کہ صہیونیت کے مقابل کیسے مزاحمت کی جاتی ہے، اس مزاحمت نے پوری دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا اور یہ اسی مزاحمت کی کامیابی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کشمیر کی قرار داد موجود ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا، ویٹو نظام نے پوری دنیا کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری ہے، مرکز و صوبے میں عوام کی حکومت نہیں، بلکہ یہ سب فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی دنیا کا بدترین رہائشی شہر بن چکا ہے، سندھ بھر میں کرپشن و لوٹ مار ہے، زبانی جمع خرچ اور تاثر بنانے سے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے میئر جماعتِ اسلامی کا منتخب کیا مگر وہ چھین لیا گیا۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے ٹاؤنز بھرپور ترقیاتی کام کر رہے ہیں، اسکول سڑکیں پارکس بنا ئے جا رہے ہیں، سیوریج، پانی اور کچرے کا اختیار ٹاؤنز کے پاس نہیں ہے اس لیے حالات نہیں بدلتے۔

قبل ازیں امیرِ جماعتِ اسلامی نے کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پاک ونڈر گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ حکومتی سطح پر نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان نہیں ہیں، اس گراؤنڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں