نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے: لیاقت بلوچ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار سے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، 10 نومبر کو حکومت اور جماعت اسلامی کی سب کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم کی میزبانی میں اجلاس وزارت خارجہ کی عمارت میں ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کا اجلاس ہوگیا تھا، ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی میٹنگ مکمل کرلی ہے، اب حکومت پیٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں