لاہور: اینٹی اسموگ گنز سے سڑکوں کی دھلائی

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور میں 7 روزہ چمکتا لاہور مہم کے تحت اینٹی اسموگ گنز سے سڑکوں کی دھلائی اور فضا میں پانی کی پھوار کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او شہریار عارف کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز سے کام لے رہے ہیں، یہ گنز شہر کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات کی آلودہ ترین علاقوں کی نشاندہی پر ان علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز حرکت میں آتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز سے آلودگی پر کوئی فرق نہیں پڑا ، البتہ قریب سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار ضرور بھیگ جاتے ہیں۔

لاہور: اسموگ آگاہی مہم، سائیکل ریلی کا انعقاد

لاہور میں اسموگ اور ٹریفک آگاہی کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ریلی لبرٹی چوک سے شروع ہو کر 13 کلومیٹر روٹ طے کر کے واپس لبرٹی چوک پر ہی ختم ہوئی۔ فیملیز، خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں