ڈیرہ اسماعیل کے بند کورائی تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
ڈیرہ اسماعیل کے بند کورائی تھانے پر حملے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے بارودی سے بھری گاڑی سے دھماکا کیا۔ حملہ آوروں نے تھانے پر فائرنگ کی اور راکٹ بھی داغے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بند کورائی پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بارودی پک اپ گاڑی ٹکرائی اور فائرنگ بھی کی۔
دھماکے کے نتیجے میں تھانے کا گیٹ، دیوار اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس اہلکاروں کی بھرپور جوابی فائرنگ کے باعث دہشت گرد تھانے کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔




