بانی سے ملاقات حالات میں بہتری کی علامت ہے، علی محمد خان
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے تصدیق کی ہے کہ بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے رابطے رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے۔
علی محمد خان نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے رابطے رہے ہیں اور رہنے بھی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقاتیں کسی لانگ مارچ یا احتجاج کے نتیجے میں بحال نہیں ہوئیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ڈیڑھ سال میں 5 بار مذاکرات کی پیش کش کی، اگر اُس وقت اپوزیشن رہنما، حکومت سے بات کرتے تو آج ہونے والی ملاقاتیں سات آٹھ ماہ پہلے ہو جاتیں۔
Load/Hide Comments




