نیو کراچی و سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 غیر قانونی پستول، گولیاں، 2 موٹر سائیکلیں، 14 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments




