پاکستان ریلوے کا اے سی خراب یا پاور پلانٹ فیل ہونے پر اضافی کرایہ کی واپسی کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے ایئرکنڈیشن (اے سی) خراب یا پاور پلانٹ فیل ہونے پر مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے اعلامیے کے مطابق کرایہ واپسی کے لیے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے، مسافر 7 روز کے اندر ریفنڈ حاصل کر سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ریفنڈ کے حصول کے لیے اصل ٹکٹ، گارڈ سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی قراردیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے اعلامیے کے مطابق آن لائن ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو کرایہ خودکار طریقے سے متعلقہ اکاؤنٹ، کارڈ یا ڈیجیٹل والٹ میں واپس ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق اے سی خراب یا پاور پلانٹ فیل ہونے پر اضافی کرایہ جبکہ ٹرین منسوخ ہونے پر بھی مسافروں کو کرایہ واپس کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




