ریفرنڈم اُس بات پر ہوتا ہے جس کا آئین میں ذکر نہ ہو، نثار کھوڑو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ریفرنڈم اُس بات پر ہوتا ہے، جس کا آئین میں ذکر نہ ہو۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ 30 نومبر کو سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی مرضی کے خلاف مزید صوبے نہیں بن سکتے، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی 50 بار کہیں تو بھی فرق نہیں پڑتا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے لیے ری سیٹ کی بات کر رہے ہیں، پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو جمہوریت مضبوط ہوگی، ری سیٹ کا مطلب کوئی جمہوریت کو مطعون یا ہائبڑڈ نظام نہ کہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو تسلیم کرنا چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت کے جلسہ کرنے پر پابندی نہیں ہے۔
Load/Hide Comments




