ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کیلئے میرے اوپر تبصرے کر رہا ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کے لیے میرے اوپر تبصرے کر رہا ہے۔
جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن میں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں، جن بزنس مینز پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے، وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟
Load/Hide Comments




