وزیرِ اعلیٰ سندھ نے تھر کیلئے خشک سالی امدادی پیکج پر عملدرآمد کی منظوری دے دی

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھر خشک سالی امدادی پیکج پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت تھرپارکر اور عمر کوٹ کے لیے امدادی پیکج پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمرکوٹ کے صحرائی علاقوں کے 25 دیہات مجوزہ آفت زدہ علاقوں میں شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے خشک سالی کے متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ کے امدادی پیکج پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو متعلقہ محکموں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رابطےکی ہدایت کی ہے۔

اس موقع مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ خوراک کی طرف سے گندم کی فراہمی پر فی من 2 ہزار روپے اضافی امداد بھی دی جائے گی۔

کاشتکاروں کو فی ایکڑ 4 ہزار روپے ڈی اے پی کھاد سبسڈی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں