علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ پھر مؤخر

علیمہ خان— فائل فوٹو
علیمہ خان— فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ 16 دسمبر تک بغیر کارروائی کے مؤخر کر دیا۔

عدالت کی جانب سے آج چھٹی مرتبہ فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے۔

آج علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

فیصلہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں