گلگت بلتستان کی دشوار گزار سڑک پر 39 سالہ خاتون نے جیپ چلاکر نئی مثال قائم کردی

گلگت بلتستان کی دشوار گزار اور پُر خطر فیری میڈوز سڑک پر 39 سال کی خاتون رفیعہ قاسم بیگ نے جیپ چلا کر ایک غیر معمولی مہم سرانجام دی اور ایک نئی مثال قائم کردی۔

فیری میڈوز سڑک کو خطرناک ترین سڑکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ راستہ اپنی انتہائی تنگ گزر گاہوں، خطرناک موڑوں، گہری کھائیوں، ڈھلوانوں اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کی وجہ سے غیر معمولی مہارت اور احتیاط کا تقاضا کرتا ہے۔

اس راستے پر عموماً مقامی ماہر جیپ ڈرائیور ہی گاڑیاں چلاتے ہیں۔ لیکن پشاور سے تعلق رکھنے والے خاتون رفیعہ قاسم بیگ نے 24 نومبر کو ایسے مشکل اور خطرناک راستے پر اپنی ہمت، خود اعتمادی، عزم اور ڈرائیونگ کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر خود جیپ چلائی۔

ان کا یہ سفر خواتین کے لیے ایڈونچر ڈرائیونگ کے میدان میں حوصلہ افزا مثال ہے۔

رفیعہ قاسم بیگ نے اپنی اس شاندار کاوش کو پاکستان کے تمام بہادر شہداء کے نام منسوب کیا ہے، جن کی قربانیاں ہمیشہ وطن سے محبت، جرأت، وفاداری اور حب الوطنی کی روشن مثال رہیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں