72 گھنٹے گزر چکے لیکن لاشیں نہیں نکال سکے، وزیراعلیٰ سندھ فلمی انداز میں آئے اور بھرم بازی کی، علی خورشیدی

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ 18 سال سے مسلط حکومت کی ایک اور نا اہلی سب نے دیکھی، واقعے کو 72 گھنٹے گزر چکے لیکن لاشیں نہیں نکال سکے، وزیراعلیٰ سندھ فلمی انداز میں آئے اور بھرم بازی کی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ اس شہر کی بربادی میں کلیدی کردار سندھ حکومت کا ہے، یہ ہر بات کو تعصب سے جوڑ دیتے ہیں، یہاں سسٹم کی حکومت ہے اور راشی افسران ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ افسران بلڈرز سے بھتے و تاوان مانگتے ہیں، جو پیسے نا دے اسے روزگار کے مواقع نہیں ملتے، پرسوں گرنے والی عمارت کا بھی یہی سلسلہ ہے، ہمیں امید تھی کہ شرجیل میمن متاثرین سے معذرت کریں گے۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ انہیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ ریلی کی اجازت نہیں ملی ہے۔
Load/Hide Comments




