علی محمد خان، ثمر ہارون بلور میں نتیجہ خیز مذاکرات، پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی پر اتفاق

علی محمد خان، ثمر ہارون بلور میں نتیجہ خیز مذاکرات، پی ٹی آئی ورکرز کی رہائی پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور میں اتفاق رائے ہوگیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران علی محمد خان اور ثمر ہارون بلور میں نتیجہ خیز مذاکرات اور پی ٹی آئی ورکز کی رہائی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

دوران پروگرام دونوں رہنماؤں نے نتیجہ خیز مذاکرات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

علی محمد خان نے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا تو ثمر ہارون بلور نے انہیں یقین دہانی کرائی وہ اس معاملے میں بھرپور تعاون کریں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں