الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات سے متعلق نوٹس معطل

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات سے متعلق نوٹس معطل

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف دے دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کو الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے، پہلے بھی الیکشن کمیشن نے ایسا ہی نوٹس جاری کیا تھا اور عدالت نے اس کو بھی معطل کیا تھا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ایک بار عدالت نے نوٹس معطل کیا ہے تو پھر کیسے الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیجا؟ آپ کو چاہیے تھا کہ توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نوٹس میں ایک فرق ہے، 20 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریش نوٹس جاری کیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کا 20 نومبر کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں