ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو بڑی خوشخبری سنا دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو بڑی خوشخبری سنا دی

واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پیلٹ فارم ٹاک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کردیا۔رپورٹس کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے وعدے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر کی جانب ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا کہ وہ اپنے مشیروں سمیت دیگر حکام سے مشاورت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ 75 دن پلیٹ فارم کے خلاف پابندی کے حوالے سے اقدامات نہ کریں۔ٹرمپ کی جانب سے آرڈر پر دستخط 20 جنوری کو کیے گئے ہیں مگر یہ 19 جنوری سے نافدالعمل ہوا۔امریکی ایوان نماندگان نے اپریل 2024 میں ایک قانون کی منظوری دی تھی جس میں ٹک ٹاک کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 19 جنوری تک اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت کر دے ورنہ اس پر پابندی عائد کی جائے گی اور اس قانون پر سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دستخط بھی کیے گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں