کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام  کے مطابق جہانگیر روڈ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام  کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت طیب ولد ابراہیم اور نصیر ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

 پولیس نے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں