ملتان ٹیسٹ، نوبیاہتا جوڑا ولیمے کے لباس میں ہی میچ دیکھنے سٹیڈیم آگیا

ملتان ٹیسٹ، نوبیاہتا جوڑا ولیمے کے لباس میں ہی میچ دیکھنے سٹیڈیم آگیا

ملتان(آئی این پی )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں نوبیاہتا جوڑا بھی میچ دیکھنے پہنچ گیا۔

ملتان میں دلہا اور دلہن میچ دیکھنے کے لیے بن سنور کر پہنچے اور دلہن کی خواہش پر دلہا اسے ولیمے کے لباس میں ہی سٹیڈیم لے آیا۔اسٹیڈیم آمد پر  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ میں نے کبھی لائیو میچ نہیں دیکھا، اس لیے شوہر سے لائیو میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جو انہوں نے پوری کردی۔اس موقع پر لڑکے نے کہا کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، دعاگو ہوں اللہ پاکستان کو فتح دلوائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں