امریکی خاتون کا ایک اور نیا مطالبہ سامنے آ گیا

امریکی خاتون کا ایک اور نیا مطالبہ سامنے آ گیا

کراچی: نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے حکومت پاکستان سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی جاؤں گی۔
 چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر یہاں آئے، میں اونیجا سے ملاقات کراؤں گا، سب چاہتے ہیں امریکی خاتون کا معاملہ عزت سے حل کرائیں، پوری رات نہیں سویا ہوں۔

رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ خاتون والنٹیئرز بھی ان کے ساتھ تھیں، خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، کبھی کچھ تو کبھی کچھ بات کرتی ہے، کل رات ٹیپو سلطان تھانے والوں نے امریکی خاتون کو ہمارے حوالے کیا، خاتون گزشتہ کچھ روز سے دربدر تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں