عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، گھی مزید مہنگا ہوگیا

عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، گھی مزید مہنگا ہوگیا

لاہور (آئی این پی)رمضان المبارک کی آمد آمد،مافیا بھی سرگرم، درجہ اول کا گھی،درجہ دوم کا گھی 6 روپے مہنگا ہوگیا۔

درجہ اول گھی ہول سیل میں 595،درجہ دوم 540روپے کلو ہوگیا، درجہ دوم کے مختلف برانڈز کا گھی 550روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔صدر کریانہ مرچنٹس طاہر ثقلین بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے قیمتیں بڑھا کر رمضان میں قیمتیں کم کرنے کا ڈرامہ ہوگا،انتظامیہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے۔عالمی مارکیٹ میں سویا بین،پام آئل سستا،یہاں گھی مہنگا ہو رہاہے،گھی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوئیں تو احتجاج کریں گے

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں