محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک میں موسم سے متعلق نئی پیشگوئی 

محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک میں موسم سے متعلق نئی پیشگوئی 

لاہور:محکمہ موسمیات نے لاہور میں نو مارچ سے 13 مارچ کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کےوسط تک موسم ٹھنڈا رہےگا،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،صوبہ خٰیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے

صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔کشمیر میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں