سعودی عرب میں موسلادھار بارش، ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی

سعودی عرب میں موسلادھار بارش، ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی

جدہ:سعودی عرب کے تبوک اور حائل ریجن میں شدید موسمی حالات دیکھنے میں آئے جہاں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تبوک ریجن میں کالی گھٹاؤں نے آسمان کو گھیرے میں لے لیا اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے سردی مزید بڑھ گئی جبکہ حائل ریجن میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی اور علاقہ برفباری کا منظر پیش کرنے لگا۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل تک موسم غیر یقینی رہے گا اور مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، بارش اور ژالہ باری کے بعد مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں