ہماری صنعتی بجلی کا نرخ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آگیا ہے، اویس لغاری

ہماری صنعتی بجلی کا نرخ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آگیا ہے، اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہماری صنعتی بجلی کا نرخ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آگیا ہے۔

جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں 6 سے7 سینٹ جو بجلی کی بات کی جاتی ہے وہ غلط بیانی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے 2 کروڑ 10لاکھ ہوگئی ہے۔ 

اویس لغاری نے کہا کہ امیر لوگ سولر سسٹم لگا کر 200 یونٹ سے کم کی فہرست میں آجاتے ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتنے بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد ڈسکاؤنٹ دینا ریاست کے بس کی بات نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو حالیہ ریلیف میں وزیر اعظم نے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں