کراچی میں گرمی کی شدت 2 سے 3 دن میں کم ہوگی: موسمیاتی تجزیہ کار

کراچی میں گرمی کی شدت 2 سے 3 دن میں کم ہوگی: موسمیاتی تجزیہ کار

کراچی:موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرم موسم کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے جواد میمن کے حوالے سے بتایا کہ شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی سائیکلون گرم موسم میں اضافے کا باعث تھا تاہم ہوا کا یہ زائد دباو اب مشرق کی طرف بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 روز سے جاری گرمی کی شدت میں آج سے کمی متوقع ہے اور آئندہ 2 سے 3 دن بعد سندھ بھر میں موسم بہتر ہو جائے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار سے درجہ حرارت مارچ کے معمول کے مطابق رہیں گے، اس دوران شہر میں دن کا پارہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں