بازیاب مسافروں کو لیکر مال بردار ٹرین مچھ اسٹیشن پہنچ گئی

بازیاب مسافروں کو لیکر مال بردار ٹرین مچھ اسٹیشن پہنچ گئی

 مچھ :سیکیورٹی فورسز کے بازیاب کروائے گئے 104 مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جعفر ایکسپریس کے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے بحفاظت بازیاب کروایا۔بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ آپریشن میں 16 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں